ٹورنٹو میرا دوسرا گھر،وہاں استاد نصرت کی فیملی رہتی ہے :راحت فتح علی
لاہور (شوبز ڈیسک )گلوکار راحت فتح علی خان نے کہا ہے کہ ٹورنٹو میرا دوسرا گھر ہے ، استاد نصرت فتح علی خان کی فیملی وہاں رہتی ہے۔
اُن کی بیگم اس دُنیا میں نہیں ہیں، وہ میری ماں کا درجہ رکھتی تھیں، اُن کی دُعائیں آج بھی میرے ساتھ ہیں۔راحت فتح علی خان نے ٹورنٹو کے سکوشیا بینک ایرینا میں ہونے والے اپنے شو میں استاد نصرت فتح علی خان کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا اور اُن کی فیملی کے ساتھ اپنی یادوں کو تازہ کیا۔ٹورنٹو میں ہونے والے راحت فتح علی خان اور اُن کے صاحب زادے شاہ زمان علی خان کے شو میں ہزاروں شائقین نے شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments