میوزک فیسٹیول گلاسٹن بری کے تمام ٹکٹس صرف 45 منٹ میں فروخت

میوزک فیسٹیول گلاسٹن بری کے تمام ٹکٹس صرف 45 منٹ میں فروخت

لندن (شوبز ڈیسک )برطانیہ کے میوزک فیسٹیول گلاسٹن بری 2027 کے تمام ٹکٹس صرف 45 منٹ میں مکمل طور پر فروخت ہوگئے ۔

منتظمین نے سوشل میڈیا پر تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جون 2027 میں ہونے والے فیسٹیول کے تمام ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں۔ ایک ٹکٹ کی قیمت 408 پاؤنڈ (تقریباً 539 ڈالر)مقرر کی گئی تھی۔23سے 27جون کو ہونے والے 2027 کے فیسٹیول میں شریک فنکاروں کے نام ابھی جاری نہیں کئے گئے تاہم منتظمین نے واضح کیا ہے کہ دوبارہ متحد ہونے والا برطانوی بینڈ اوئسز اگلے سال گلاسٹن بری میں پرفارم نہیں کرے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...