پاکستانی فنکارفلسطینیوں کی مدد کیلئے اردن پہنچ گئے ،راشن تقسیم کیا
عمان (شوبز ڈیسک)پاکستان کے فنکاروں نے فلسطینی خاندانوں کی مدد کیلئے اردن میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔۔۔
اس پانچ روزہ مشن میں جاوید شیخ، صبا حمید، شگفتہ اعجاز، خالد انعم، کبریٰ خان، گوہر رشید، احمد علی اکبر، علی خان اور نبیل ظفر سمیت متعدد فنکار شریک ہوئے ۔برطانیہ میں رجسٹرڈ فلاحی تنظیم ایس کے ٹی ویلفیئر کے تعاون سے 29 ستمبر سے 3 اکتوبر تک جاری رہنے والے مشن کے دوران فنکاروں نے غزہ سے بے گھر ہونے والے 500 سے زائد خاندانوں میں راشن تقسیم کیا۔فنکاروں نے اردن میں زیرِ علاج فلسطینی بچوں اور ان کے اہلِ خانہ سے ملاقاتیں بھی کیں۔فنکاروں نے امدادی سرگرمیوں کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments