ہنی سنگھ کی سائبر سیل میں پیشی کیلئے تاریخ بڑھانے کی درخواست مسترد

ہنی سنگھ کی سائبر سیل میں پیشی کیلئے  تاریخ بڑھانے کی درخواست مسترد

ممبئی (شوبز ڈیسک )مہاراشٹر سائبر سیل نے ہنی سنگھ کی طلبی کی تاریخ آگے بڑھانے کی درخواست پر ناں کہہ دیا اور لک آؤٹ نوٹس جاری کرنے کی دھمکی دیدی۔

گلوکار نے درخواست میں بیرون ملک ہونے کے باعث 16 کی بجائے 22 اکتوبر کو پوچھ گچھ کیلئے پیش ہونے کی مہلت مانگی تھی۔مہاراشٹر سائبر سیل نے واضح کردیا کہ بیرون ملک ہونے کا عذر پیش کرنے والے گلوکار اگر اس بار بھی حاضر نہیں ہوئے تو ان کے خلاف لک آؤٹ سرکلر جاری کیا جاسکتا ہے ۔واضح رہے ہنی سنگھ کنسرٹ میں نامناسب الفاظ کے کیس میں 3بارطلبی کے باوجود پیش نہیں ہوئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...