شاہ رخ خان کی فلم ’کنگ‘ کے پوسٹر پر تنقید، وجہ کیا ہے
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کی نئی فلم کنگ کا تازہ پوسٹر ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر بحث شروع ہوگئی ہے ۔
پوسٹر میں اداکار کو ایک انتقامی کردار میں دکھایا گیا ہے ، جو شعلوں میں گھری سرنگ سے باہر آتے ہوئے ہاتھ میں بندوق تھامے نظر آرہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر بعض افراد نے دعویٰ کیا کہ ‘کنگ’ کا پوسٹر اداکار رنویر سنگھ کی فلم ‘دھرندھر: دی ریونج’ کے پوسٹر سے مشابہت رکھتا ہے ۔ تنقید کے باوجود شاہ رخ خان کے مداحوں میں فلم کے حوالے سے جوش برقرار ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments