فیصل قریشی جِم میں اپنی باڈی دکھاکرپھنس گئے ، تنقید کا سامنا

فیصل قریشی جِم میں اپنی باڈی دکھاکرپھنس گئے ، تنقید کا سامنا

لاہور(شوبز ڈیسک)سینئر اداکار فیصل قریشی کو جِم میں اپنی باڈی دکھانے پر تنقید کا سامنا ہے ۔

 اداکار نے جم سے اپنی تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنی باڈی کے مسلز دکھا رہے ہیں۔انہوں نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ میں 6 سال سے ورزش کررہا ہوں لیکن 2 سال پہلے مجھے غذائیت کی اصل اہمیت اور طاقت کا صحیح معنوں میں اندازہ ہوا۔فیصل قریشی کے مطابق میری عمر میں نتائج ملنے میں کچھ زیادہ وقت لگ سکتا ہے لیکن اگر آپ کے پاس درست معلومات ہوں، مستقل مزاج ہوں اور نظم و ضبط سے چلیں تو نتائج ضرور ملتے ہیں۔ تصویر وائرل ہونے پرصارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...