کھل نائیک ریٹرنز ، سنجے دت کیساتھ سلمان کو کاسٹ کرنے کی تیاری

کھل نائیک ریٹرنز ، سنجے دت کیساتھ سلمان کو کاسٹ کرنے کی تیاری

ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان اور سنجے دت فلم کھل نائیک ریٹرنز میں ایک ساتھ سکرین شیئر کرسکتے ہیں، یہ فلم 1993 میں ریلیز ہونے والی سنجے دت کی مقبول فلم کھل نائیک کا سیکوئل ہے ، جس کی تیاری پر کام جاری ہے ۔

فلم ساز سبھاش گھئی اور ان کی مصنفین کی ٹیم سلمان خان کو ذہن میں رکھتے ہوئے ایک پولیس افسر کا کردار لکھ رہی ہے ۔ یہ کردار کہانی میں اہمیت کا حامل ہوگا اور مبینہ طور پر سنجے دت کے کردار کی مدد کرتا دکھائی دے گا تاہم سلمان خان کی شمولیت ابھی حتمی نہیں، کیونکہ فلم اس وقت کہانی اور سکرپٹ کی تیاری کے مرحلے میں ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...