سوتے میں دل کا دورہ ،انوج ٹھاکر 33 برس کی عمر میں چل بسے
ممبئی (شوبز ڈیسک )بھارتی اداکار انوج ٹھاکر نیند کے دوران دل کا دورہ پڑنے کے باعث 33 برس کی عمر میں چل بسے ۔
ان کی موت 27 اکتوبر کو ہوئی جبکہ ان کے قریبی دوست اور ساتھی اداکار روپیش سونار نے 30 اکتوبر کو انسٹاگرام پر تعزیتی پیغام شیئر کرتے ہوئے ان کی موت کی تصدیق کی ۔ روپیش سونار کے مطابق انوج ٹھاکر کے اہلِ خانہ سے ملاقات کے دوران معلوم ہوا کہ اداکار نیند کے دوران دورہ پڑنے سے جان کی بازی ہار گئے ۔آنجہانی اداکار انوج ٹھاکر ڈرامہ سیریل دھوم مچاؤ دھوم، بندھن سات جنموں کا اور ماہی ساگر سمیت کئی ڈراموں میں اداکاری کرچکے تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments