انتظامیہ کی نااہلی، دلجیت دوسانجھ بہار میں کنسرٹ نہ کرسکے
پٹنہ (شوبز ڈیسک )بھارتی پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ کا کہنا ہے کہ میں بہار میں کنسرٹ کرنا چاہتا ہوں تاہم انتظامیہ نے شرط رکھ دی ہے کہ وہاں میں خود ہجوم کو سنبھالنے کی ذمہ داری اٹھاؤں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی گلوکار دلجیت دوسانجھ کو ان دنوں بھارت میں کنسرٹس کرنے کیلئے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر مشکلات کا سامنا ہے ۔دلجیت نے ایک سوشل میڈیا پیغام میں کہاکہ ہم نے بہار جانے کی کوشش کی تھی لیکن انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ہجوم کو سنبھالنا مشکل ہو گا، انہوں نے ہم سے پوچھا کہ کیا ہم اس کی ذمہ داری خود لیں گے ؟،ایسے میں وہاں کنسرٹ کرناممکن نہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments