بالی ووڈ اداکار تشار کپور کو 5کروڑ روپے بھتے کی فون کال موصول
ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکار تشار کپور کو فون کر کے 5 کروڑ بھارتی روپے بھتے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔
مبینہ طور پر فون کال کرنے والے شخص نے خود کو لارنس بشنوئی گینگ کا رکن ظاہر کیا ہے تاہم ممبئی کرائم برانچ کی ابتدائی تحقیقات میں کال کرنے والے شخص کی شناخت مشکوک پائی گئی ہے اور پولیس کو شبہ ہے کہ یہ دھمکی محض ایک ڈرامہ ہو سکتی ہے ۔ تشار کپور نے فوری طور پر ممبئی پولیس کو واقعے سے آگاہ کیا، جس کے بعد معاملہ اینٹی ایکسٹورشن سیل اور کرائم برانچ کے سپرد کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments