ہالی ووڈ ڈائریکٹر مائیکل مان اچانک گولی چل جانے سے زخمی
لاس اینجلس(این این آئی)ہالی ووڈ کے نامور ڈائریکٹر مائیکل مان حادثاتی طور پر گولی چل جانے سے زخمی ہوگئے ۔
وقوعہ لاس اینجلس میں اس وقت پیش آیا جب 83 سالہ مائیکل مان ٹارگٹ پریکٹس کررہے تھے جس کے بعد پستول ہولسٹر میں رکھتے ہوئے ان سے اچانک گولی چل گئی جس سے وہ زخمی ہوگئے تاہم انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ڈاکٹرز نے مائیکل مان کی انجری کو معمولی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ زخم معمولی نوعیت کا تھا جس میں جلد کے نیچے ٹشوز متاثر ہوئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments