کمارسانو نے ادت نارائن کیساتھ ذاتی اختلاف کی تردید کردی

کمارسانو نے ادت نارائن کیساتھ ذاتی اختلاف کی تردید کردی

ممبئی (شوبزڈیسک)بھارتی گلوکار کمار سانو نے ساتھی گلوکار ادت نارائن کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں کے درمیان کبھی کوئی ذاتی اختلاف یا تلخی نہیں رہی۔

کمار سانو اور ادت نارائن نے تقریباً ایک ہی دور میں شہرت حاصل کی تھی، جس کے باعث دونوں کے درمیان پیشہ ورانہ مقابلے کی فضا پیدا ہوئی، دونوں گلوکاروں نے آخری مرتبہ 2005 میں فلم  نو انٹری کیلئے ایک ساتھ گانا گایا تھا۔اب 21 سال بعد دونوں گلوکار ایک بار پھر فلمی گیت میں ساتھ نظر آئیں گے ، ان کا نیا گانا  سنیو ذرا  سنی دیول کی آنے والی فلم کا حصہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...