پولینڈکے گلوکار کی پراسرار موت، 13 روز لاپتا رہنے کے بعد لاش برآمد
لاہور(شوبزڈیسک )پولینڈ کے معروف گلوکاری کے مقابلے دی وائس پولینڈ کے سابق امیدوار 33 سالہ گلوکار جیرزی گمورزینسکی کی لاش دارالحکومت وارسا کے ایک فلیٹ سے برآمد ہوئی ہے ۔
وہ تقریباً دو ہفتوں سے لاپتا تھے ۔گلوکار کو آخری بار 7 نومبر کی شب وارسا میں دیکھا گیا تھا ،لاپتا افراد کی تلاش کیلئے کام کرنیوالی فلاحی تنظیم نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہیں جیرزی گمورزینسکی کے انتقال کی خبر انتہائی افسوس کے ساتھ دینی پڑ رہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments