تازہ اسپیشل فیچر

ثانیہ مرزا کی بیٹے کیساتھ نئی تصاویر وائرل ہو گئیں

کھیل

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی ٹیم کے سینئر بیٹسمین اور آل راؤنڈر شعیب ملک اور انکی بھارتی اہلیہ ثانیہ مرزا کے ہاں سال 2018ء میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام دونوں نے اذہان مرزا ملک رکھا، بیٹے کی پیدائش کے بعد ہر کوئی انکی ایک جھلک کیلئے بیتاب رہتا تھا۔

بھارتی میڈیا میں ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی بیٹے کے ساتھ تصاویر وائرل ہو گئی ہیں جنہیں ہر کوئی پسند کر رہا ہے، ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ثانیہ اپنے بیٹے کے ساتھ مختلف تصاویر میں دیکھی گئی ہیں جنہیں ہر کوئی پسند کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا اپنے بیٹے کے بارے میں اکثر اوقات سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر، انسٹا گرام اور فیس بک پپر کہتی رہتی ہیں کہ میں جب کھیل کر واپس گھر جاتی ہوں تو بیٹے کی مسکراہٹ دیکھتی ہوں تو دن بھر کی تھکن ختم ہو جاتی ہے۔

انسٹاگرام پر ثانیہ مرزا نے کھلونوں کے گردبیٹھے بیٹے اذہان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ایک تھکے ہارے دن کے بعد جب گھر واپس آتی ہوں تو مسکرا کر میری جانب محبت سے دیکھتا ہے، بس پھر اس کے آگے کوئی چیز معنی نہیں رکھتی۔

ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے کی پہلی سالگرہ کے موقع پر اُس کی پیدائش کی ایک تصویر شیئر کی تھی۔

یاد رہے کہ ثانیہ مرزا کی شادی شعیب ملک کے ساتھ اپریل 2010 میں ہوئی تھی۔ شادی کے بعد دونوں نے مشترکہ طور پر دبئی میں رہنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن دونوں نے کئی دن بھارت اور پاکستان میں بھی ایک ساتھ گزارے۔

جوڑے کی مستقل رہائش گاہ اگرچہ دبئی میں ہی ہے لیکن اپنے اپنے پروفیشن کی مصروفیات کے باعث شعیب اور ثانیہ زیادہ تر اپنے اپنے ممالک میں رہتے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے بیٹے کی پیدائش کے بعد جسمانی وزن میں کمی کے سفر کے بارے میں ایک انسٹاگرام پوسٹ میں بات کی تھی۔

انہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں زیادہ وزن اور حال کی تصاویر کو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا 89 کلو بمقابلہ 63، ہم سب کے اپنے طے شدہ مقاصد ہوتے ہیں، جس میں روزمرہ کے مقاصد اور طویل المعیاد مقاصد شامل ہیں، مجھے اس مقصد کے حصول میں 4 ماہ کا وقت لگا، جس کے بعد میں بیٹے کی پیدائش کے بعد ایک بار پھر صحت مند اور فٹ ہوگئی۔