نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- کوروناکانیا ویرینٹ اومی کرون 40ممالک میں پہنچ گیا،عالمی ادارہ صحت
  • بریکنگ :- اومی کرون سےابھی تک کوئی ہلاکت نہیں ہوئی،عالمی ادارہ صحت
  • بریکنگ :- لوگ نئے ویرینٹ سے گھبرائیں نہیں،عالمی ادارہ صحت
  • بریکنگ :- شہری پہلےسےثابت شدہ حفاظتی اقدامات پرعمل کریں،عالمی ادارہ صحت
  • بریکنگ :- بچاؤکےلیےزیادہ سےزیادہ لوگوں کوویکسین لگائی جائے ،عالمی ادارہ صحت
  • بریکنگ :- ویکسین کواپ گریڈکرنےسےمتعلق ابھی کچھ کہہ نہیں سکتے،عالمی ادار صحت
  • بریکنگ :- نئے ویرینٹ کےخلاف بھی پہلےسےموجودویکسین کااستعمال جاری رکھاجائے،عالمی ادارہ صحت
Coronavirus Updates

تازہ اسپیشل فیچر

نشے میں دھت لاپتہ ترک شہری خود کو ہی ڈھونڈنے نکل پڑا

عجیب خبریں

لاہور:(ویب ڈیسک)دنیا میں آئے روز ایسے عجیب و غریب واقعات پیش آتے رہتے ہیں جن کو جان کر عقل انسانی دنگ رہ جائے جبکہ اسی طرح کا ایک واقعہ ترکی میں پیش آیا جہاں پر ایک نشے میں دھت لاپتہ شہری سرچ ٹیم کے ساتھ مل کر خود کو ہی ڈھونڈنے نکل پڑا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب 51سالہ بیہان موتلو اپنے دوستوں کے ساتھ جنگل میں گیا ،لیکن اس کی بیوی نے اس کے واپس نہ لوٹنے کی وجہ سے پولیس میں رپورٹ درج کروادی کہ میرا شوہر نشے کی حالت میں دوستوں کے ساتھ جنگل میں گیا تھا مگر ابھی تک واپس نہیں لوٹا۔

ترک شہری کی بیوی کی جانب سے رپورٹ درج کرانے کے بعد پولیس کی جانب سے ایک سرچ ٹیم تشکیل دی گئی جو کہ اس کو ڈھونڈنے کے لئے جنگل میں نکل پڑی جہاں پر سرچ ٹیم کا ٹاکرا بیہان موتلو کے ساتھ ہوگیا اور پوچھنے پر وہ بھی لاپتہ شخص جو کہ وہ خود ہی تھا کو تلاش کرنے میں مدد کرنے لگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب بیہان موتلو کو یہ پتہ چلا کہ اس کو ڈھونڈنے والی سرچ ٹیم اس کا ہی نام پکار رہی تھی۔

اس دوران سرچ آپریشن کرنے والی ٹیم بھی سر پکڑ کر بیٹھ گئی اور اس آدمی کو لیکر اس کے گھر روانہ ہوگئی۔