داتا گنج بخشؒ کے مزارکوعرق گلاب سے غسل ،وزیر اعلیٰ کی شرکت
حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزارکے 969 ویں سالانہ غسل مبارک کی تقریب گزشتہ روز ہوئی-تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلی پنجاب محمدشہباز شریف تھے -
لاہور(وقائع نگار) حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزارکے 969 ویں سالانہ غسل مبارک کی تقریب گزشتہ روز ہوئی-تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلی پنجاب محمدشہباز شریف تھے - تقریب میں صوبائی وزیر اوقاف حاجی احسان الدین قریشی، چیئرمین امورمذہبیہ کمیٹی داتا دربار سینیٹر محمداسحاق ڈار، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی،پرویز ملک ، میاں مرغو ب احمد ، خواجہ عمران نذیر ، رمضان صدیق بھٹی، اعجاز احمد، سیکرٹری اوقاف، اعلی انتظامی افسران کے علاوہ عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی- مزارمبارک کو عرق گلاب سے غسل دیا گیا اور چادریں چڑھائی گئیں- تقریب کے اختتام پر ملک کی سلامتی، استحکام اور ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں-