اے پی سی کا انعقاد سیاسی مقاصد کے سوا کچھ نہیں :حمید اللہ آفریدی

 اے پی سی کا انعقاد سیاسی مقاصد  کے سوا کچھ نہیں :حمید اللہ آفریدی

باڑہ سے رکن قومی اسمبلی اور فاٹا جوائنٹ پارلیمانی گروپ کے سربراہ حمید اللہ جان آفریدی نے کہا ہے کہ اے پی سی کا انعقاد سیاسی مقاصد حاصل کرنے کے سوا کچھ نہیں،

اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر)باڑہ سے رکن قومی اسمبلی اور فاٹا جوائنٹ پارلیمانی گروپ کے سربراہ حمید اللہ جان آفریدی نے کہا ہے کہ اے پی سی کا انعقاد سیاسی مقاصد حاصل کرنے کے سوا کچھ نہیں، یہ بات افسوسناک ہے کہ وہ جماعتیں آپس میں بیٹھ کر قبائلیوں کے مسائل پربات کر رہی ہیں جن کا قبائیلی علاقوں میں کوئی اثر و رسوخ نہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں کہا کہ اے پی سی میں فاٹا کے 20 پارلیمنٹیرینزکو شرکت کی دعوت نہیں دی گئی ۔قبائلی عوام یہ بنیادی سوال کرنے میں حق بجانب ہیں کہ آخر پانچ سال پہلے ایسی کوشش کیوں نہیں کی گئی جب ہزاروں قبائیلیوں کا خون بہایا جا رہا تھا۔ حمید اللہ آفریدی

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں