ملالہ کیس کوالگ زاویہ سے دیکھنافکرانگیزہے :ماروی سرمد
امریکہ ملالہ کواستعمال کررہاہے :سعیدقاضی،زیدحامد’’ تلاش‘‘میں گفتگو
لاہور(دنیا نیوز)سماجی کارکن ماروی سرمد کا کہنا ہے کہ ملالہ یوسف زئی ہمارے ملک کیلئے فخر کا باعث ہے لیکن اسکو ہم نے الگ زاویہ سے دیکھنا شروع کردیاجو بڑی فکر انگیز بات ہے ،یہ سن کرہنسی آتی ہے کہ ملالہ کو’’ٹول‘‘ کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے ۔ دنیا نیوز کے پروگرام’’ تلاش‘‘میں انیق ناجی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری قوم دہشت گردی کیخلاف لڑنا چاہتی ہے جو کچھ لوگوں کے لئے بری خبر ہے ، ادارے مضبوط بنانے کی ضرورت ہے لیکن ہم کچھ نہیں کر رہے بلکہ خاموش تماشائی بن کر اپنی تباہی کا منظر دیکھ رہے ہیں ،اس ملک کے کچھ ادارے عسکریت پسندوں کی سرپرستی کر رہے ہیں۔اینکر پرسن سعید قاضی کا کہنا تھا کہ بجٹ ہم خود نہیں بناتے بلکہ آئی ایم ایف والے بناتے ہیں ،یہ لوگ جب یہاں آتے ہیں تو کچھ نہیں بچتا، ملالہ نے بہت بڑی قربانی دی لیکن ہمیں مغربی دنیا کے رول پر شک ہے ،اب اسکی قربانی کی مارکیٹنگ ہو رہی ہے ،وہ جب پیچھے مڑ کر دیکھے گی تو معلوم ہوگا کہ اسے کس طرح استعمال کیا گیا؟ امریکہ اور مغربی ممالک مال کا کھیل کھیل رہے ہیں۔تجزیہ کار زید حامد نے کہا کہ طالبان کے ہاتھوں ایک لاکھ پاکستانی مارے جا چکے ہیں ،ملالہ تو زخمی ہوئی،تاثر یہ دیا جاتا ہے کہ جیسے پاکستانی معاشرے میں بچیوں کی تعلیم ہی نہیں ہورہی ،امریکہ نے طالبان کو اپنے مفاد کیلئے استعمال کیا اور مفادات پورے ہونے پر انہیں دہشت گرد قرار دیدیا ،اب وہ ملالہ کو استعمال کر رہاہے ،اس سے پہلے مختاراں مائی استعمال ہوئی۔ ماروی سرمد