نیب ہیڈکوارٹرز سے این آر او سمیت اہم کیسز کا ریکارڈ گم
ریکارڈ میں موجود دستاویزات اور شواہد سے بہت زیادہ میٹریل غائب ہو گیا ,,, چیئرمین نیب کی عدم موجودگی کے باعث کوئی بھی افسر توجہ نہیں دے رہا
چیئرمین قومی احتساب بیورو(نیب) کی عدم موجودگی کی وجہ سے نیب ہیڈکوارٹر سے این آر او سمیت اہم کیسز کا ریکارڈ گم ہو گیا ہے ، نیب کے شعبہ انویسٹی گیشن و آپریشن کے پاس نیب کے این آر او کیسز اور دیگر اہم کیسز کا اہم ریکارڈ ، دستاویزات اور شواہد اور دیگر میٹریل موجود رہتا ہے جس کو دو مختلف جگہوں پر محفوظ بنایا جاتا ہے جس کا ریکارڈ نہیں مل رہا۔ ریکارڈ میں موجود دستاویزات اور شواہد سے بہت زیادہ میٹریل غائب ہو گیا ہے اور اس کے علاوہ اہم کیسز کے بارے میں کچھ ریکارڈنگز اور دیگر شواہد بھی ریکارڈ میں موجود نہیں ہیں ، چیئرمین نیب کی عدم موجودگی کی وجہ سے جہاں ادارہ مکمل طور پر اپاہج ہو گیا ہے وہاں نیب کے تمام معاملات بھی آگے نہیں بڑھ رہے ،اہم کیسز کا ریکارڈ بھی ادھر ادھر ہو گیا ہے جس پر کسی بھی افسریا اعلی حکام کی طرف سے توجہ نہیں دی جا رہی ، سرکاری تعطیلات کی وجہ سے دنیا نیوز کا نیب کے حکام سے رابطہ نہیں ہو سکا۔ ریکارڈ غائب