پولیس نے سانحہ چلاس کے مرکزی ملزم حمید اللہ کو گرفتار کر لیا

پولیس نے سانحہ چلاس کے مرکزی  ملزم حمید اللہ کو گرفتار کر لیا

پولیس نے سانحہ چلاس کے مرکزی ملزم حمید اللہ کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس نے چند روز قبل گرفتار کئے گئے کالعدم تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والے 2 ملزمان کی نشاندہی پر دیامر میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر سانحے کے مرکزی ملزم حمید اللہ کو گرفتار کیا،

دیامر (مانیٹرنگ ڈیسک) ملزمان نے چلاس میں نانگا پربت بیس کیمپ میں10 غیر ملکی کوہ پیماؤں اور ایک پاکستانی سیاح کے قتل کی تحقیقات کرنے والےایس ایس پی دیامربلال احمد،کرنل غلام مصطفیٰ اورکیپٹن اشفاق عزیز کو شہید کر دیا تھا۔ پولیس نے ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جہاں تفتیش میں اہم انکشافات کی توقع ہے۔واضح رہے کہ 22 جون کو نانگا پربت بیس کیمپ پر پیش آنے واقعے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں