نواز شریف ، زرداری ملاقات کا پیغام اہم ہے ،فرحت اللہ بابر

نواز شریف ، زرداری ملاقات کا پیغام اہم ہے ،فرحت اللہ بابر

سابق صدر آصف علی زرداری کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری اور وزیراعظم نواز شریف کے درمیان ملاقا ت کا کوئی ایجنڈا نہیں تاہم اس قسم

لندن(ثناء نیوز) کی ملاقاتوں سے جو پیغام جاتا ہے وہ اہم ہوتا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے سے بات چیت کر تے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایسی باتیں ہو رہی ہیں کہ جمہوری حکومت کو کچھ اطراف سے کوئی خطرہ ہے اس طرح کے ماحول میں آصف زرداری اور وزیراعظم نواز شریف کی ملاقات ایک واضح پیغام دیتی ہے کہ غیرجمہوری قوتوں کے خلاف سیاسی جماعتیں متحد ہیں۔سینیٹر فرحت اللہ بابر کا کہناتھا کہ پیپلز پارٹی تحفظ پاکستان آرڈیننس موجودہ صورت میں پاس نہیں ہونے دے گی پیپلز پارٹی نے مناسب ترامیم تیار کی ہیں جنھیں پی پی او کے سینیٹ میں پیش ہونے کے بعد سامنے لایا جائیگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں