شعبان و رمضان کیلئے عمرہ ویزا حاصل کرنے میں مشکلات

شعبان و رمضان کیلئے عمرہ ویزا حاصل کرنے میں مشکلات

15دن میں وطن واپس جانے کی شرط پوری نہ کئے جانے پر عمرہ ویزے کا اجرا معطل 80ہزار معتمرین متاثر ہوں گے، سعودیہ سے بات کی جائے، ٹریول ایجنسیز کا مطالبہ

کراچی (رپورٹ : عبدالجبار ناصر) رواں برس شعبان اور رمضان میں پاکستان کے 75 سے 80 فیصد معتمرین کے عمرے کی سعادت سے محروم رہنے کا خدشہ ہے۔ سعودی حکومت نے دنیا بھر کو شعبان کا کوٹہ جاری کردیاہے مگر پاکستانیوں کی طرف سے شرائط پوری نہ کئے جانے پر کوٹہ روک لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی حکومت نے15 دن کی شرط پوری نہ کرنے پر 16رجب المرجب سے پاکستان، بھارت، انڈونیشیا، ملائیشیا اور مصر کے لیے عمرہ کوٹہ بند کردیا تھا۔ شرائط پوری کرنے پر دیگر ممالک کا ویزا کوٹہ بحال کردیا گیا۔ جب تک سعودی عرب میں موجود موتمرین واپس نہیں آئیں گے تب تک مزید ویزے جاری نہیں کئے جائیں گے۔ حج و عمرہ ٹریولز کا کہناہے کہ ہرسال شعبان اور رمضان میں ایک لاکھ سے زائد پاکستانی عمرے کی سعادت حاصل کرتے ہیں مگر حالیہ پابندیوں سے صرف 25 ہزار پاکستانی عمرے کی سعادت حاصل کر پائیں گے۔ حج و عمرہ ٹریول ایجنسیز نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ وہ اس پابندی کے حوالے سے سعودی حکومت سے بات کرے۔ ساتھ ہی انہوں نے حج و عمرہ ٹریول ایجنٹس سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ عمرے پر جانے والے پاکستانیوں کو پندرہ دن سے زائد قیام نہ کرنے دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں