118گرام کا بچھو لاؤ،کروڑوں لے جاؤ،غیر ملکیوں کی کھلی پیشکش

118گرام کا بچھو لاؤ،کروڑوں لے جاؤ،غیر ملکیوں کی کھلی پیشکش

بڑے سائز کا بچھو 2کروڑ85لاکھ اور کم سائز کے 2سے 36لاکھ روپے میں فروخت کرلہ 32لاکھ میں خریدا جارہا ہے ،لوگ قسمت چمکانے کے لئے ویرانوں میں نکل گئے کینسر اور دیگر مہلک امراض کی ادویات تیار کی جا رہی ہیں ، بچھو پا ل فارم بھی قائم

وزیرآباد(نامہ نگار)پاکستان سے بچھوؤں،کرلوں اور پرندوں کی بیرون ملک ایکسپورٹ میں اضافہ ہو گیا، غیر ملکی ایک بچھو کروڑوں میں خریدنے کی پیشکش کر رہے ہیں ،لوگ قسمت چمکانے کے لئے بچھو ڈھونڈنے جنگلوں، ویرانوں میں نکل پڑے ۔ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ مختلف بچھوؤں کے مختلف نرخ ہیں،118 گرام کا بچھو 2 کروڑ85 لاکھ میں فروخت ہونے کی اطلاعات ہیں،2 لاکھ،18 لاکھ اور36 لاکھ کے بھی خریدے جا رہے ہیں۔علاوہ ازیں ایک کرلہ دو لاکھ تک فروخت ہو رہا ہے ،طوطے ،بلیوں سمیت اربوں روپے مالیت کے دیگر جانور بیرون ممالک ایکسپورٹ ہو رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق اتنے مہنگے بچھو اور کرلے خرید کر ان سے بیرون ملک کینسر اور دیگر مہلک امراض کی ادویات تیار کی جا رہی ہیں ، بعض علاقوں میں کم وزن بچھوؤں کو پالنے کے فارم بھی بن گئے ہیں،یہ بچھو ملک کے پہاڑی اور ریگستانی علاقوں میں پائے جاتے ہیں،معلوم ہوا ہے کہ ایک خاتون لائسنس ہولڈر ہے جو اربوں روپے کے جانور ایکسپورٹ کر رہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں