پی ٹی آئی اور جے یو آئی میں تصادم ، میٹروول میدان جنگ بن گیا

پی ٹی آئی اور جے یو آئی میں تصادم ، میٹروول میدان جنگ بن گیا

دھرنے سے ٹریفک معطل اور کاروبار بند ہوگیا تھا، لاٹھی ڈنڈے لگنے سے 4افراد زخمی میٹروول میں تحریک انصاف اور جے یو آئی کے کارکنان کے درمیان تصادم سے علاقہ میدان جنگ بن گیا ،لاٹھی ڈنڈے لگنے سے 4افراد زخمی ہو گئے ۔

کراچی(اسٹاف رپورٹر)تفصیلات کے مطابق سائٹ اے کے علاقے میٹروول میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سڑ ک پر دھرنا دیا گیا جس کے باعث اطراف کے علاقے میں ٹریفک معطل اور کاروبار بھی بند ہو گیا تھا ،اسی دوران جے یو آئی کے کارکنان بھی بڑی تعداد میں دھرنے میں پہنچ گئے اور دھرنا ختم کرنےکو کہا اور بات تلخ کلامی سے بڑھ کر ہاتھا پائی تک پہنچ گئی اور علاقہ میدان جنگ بن گیا ،تصادم کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی اضافی نفری موقع پر پہنچ گئی اور ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد صورتحال پر قابو پالیا ،پولیس نے بتایا کہ تصادم میں 4افراد زخمی ہو ئے جن میں سے 2افراد عمران اور ادریس کو طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچا دیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں