بجلی سستی ؟نیپرا درخواست کا جائزہ لے گی ،فیصلہ کل ہو گا

بجلی سستی ؟نیپرا درخواست کا جائزہ لے گی ،فیصلہ کل ہو گا

سی پی پی اے کی بجلی 2.92روپے سستی کرنیکی درخواست ، کمی صرف نومبر کیلئے ہو گی

صارفین کو 17ارب روپے کا ریلیف ملے گا ،نیپرا کا وزیر اعظم کے اعلان پر اظہارتشویش اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)وزیر اعظم کی طرف سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے باوجود نیپرا سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے )کی طرف سے درخواست کا جائزہ لے گی ۔ منظوری کی صورت میں بجلی صارفین کیلئے قیمتوں میں کمی صرف ماہ نومبر کیلئے ہوگی ۔ نیپرا حکام کے مطابق نیپرا کی منظوری کے بعد جنوری میں کے الیکٹرک کے علاوہ ملک بھر کے بجلی صارفین کو نومبرمیں استعمال کی گئی بجلی پر17ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔ تفصیلات کے مطابق فرنس آئل کی قیمت میں کمی کے باعث سنٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا سے بجلی 2روپے 92پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست کردی ہے ۔ 19دسمبر کو عوام کو 17ارب روپے کا ریلیف فراہم کرنے کی حتمی منظوری دی جائے گی۔ سی پی پی اے نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نومبر کیلئے بجلی 2روپے 92پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست کی ہے ۔ سی پی پی اے نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ نومبر میں مجموعی طور پر 6ارب 53کروڑ41لاکھ یونٹ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو فروخت کی گئی۔ نومبر میں پیدا کی گئی بجلی پر فیول لاگت 4روپے 49پیسے فی یونٹ ریکارڈ کی گئی جبکہ نومبر کیلئے ریفرنس فیول لاگت 7روپے 41 پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی تھی۔ اکتوبرکے مقابلے نومبر میں ہائی سپیڈ ڈیزل اور فرنس آئل سے 1ارب 62کروڑ 60لاکھ یونٹ بجلی کم پیدا کی گئی۔اکتوبر میں فرنس آئل سے بجلی کی پیداوار پر فیول لاگت 15روپے 64پیسے جبکہ نومبر میں یہ لاگت 13روپے 85پیسے فی یونٹ رہی ۔ نیپرا حکام نے وزیراعظم کی جانب سے بجلی 2 روپے 32پیسے فی یونٹ سستی کرنے کے اعلان پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ حکام کے مطابق نیپرا ایکٹ کے مطابق وزیراعظم کو بجلی سستی کرنے کا اختیار حاصل نہیں۔ نیپراوزیراعظم کے حکم کے بجائے قانون کے مطابق سی پی پی اے کی درخواست پر تمام انوائسز کی جانچ پڑتال کے بعد بجلی سستی کرنے کی منظوری دیتا ہے ۔ بجلی سستی

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں