سعودی عرب اور افغانستان میں 1640پاکستانی قید ہیں
سینٹرل جیل کابل میں 104، قندھار جیل میں 43 ، ہرات میں ایک شہری قید ہے
اسلام آباد (آئی این پی)سعودی عرب اور افغانستان کی جیلوں میں مختلف الزامات کے تحت 1640 پاکستانی شہری قید ہیں۔ وزارت خارجہ کی دستاویزات کے مطابق سب سے زیادہ پاکستانی سعودی عرب کی مختلف جیلوں میں قید ہیں، جن میں الہائر جیل322، کلاز158، مکہ239، مدینہ 96، جدہ(بری مان)205، مشرقی صوبہ 145، قسیم62، موہیل امیر38، طائف33، چازن 61، ہیل22، دمام16، تبوک11، الاہسا9، جوبیل12،خمیس مشیت9، الباہا8 ،بحران4،ہینو3،مجما اور وادی مواثر میں 5,5جوف،شمالی سرحد، فرج میں 6,6,6 شکرہ اور بشاء میں 2,2 جبکہ الافلج، تاریف، سیرت عبیدہ، القولا، عفیف، اعرار اور قائمہ میں بالترتیب ایک ایک پاکستانی قیدی ہے ۔ افغانستان کی جیلوں میں مختلف الزامات میں 104پاکستانی شہری سل چرغی سینٹرل جیل کا بل میں قید ہیں،43 سربوزہ جیل قندھار جبکہ ایک پاکستانی ہرات کی جیل میں قید ہے ۔