صوبائی خودمختاری والے بتائیں دھاندلی کی اجازت کس نے دی؟ممتاز بھٹو

صوبائی خودمختاری والے بتائیں دھاندلی کی اجازت کس نے دی؟ممتاز بھٹو

انہیں یہ اجازت کس نے دی کہ رشوت خوری اور بد انتظامی کا طوفان کھڑا کریں؟ رہنما ن لیگ جہاں زندگی حرام ہو وہاں عوام کو یہ بتانے سے کونسی تسلی ملے گی کہ صوبائی خودمختاری ہے ؟

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ن لیگ کے رہنما سردار ممتاز علی خان بھٹو نے کہا ہے کہ صوبائی خودمختاری اور اٹھارویں ترمیم کے نقارے بجانے والے عوام کو بتائیں کے کیا انہیں یہ اجازت ہے کہ دھاندلی کرکے انتخابات جیت کر جعلی اسمبلی اور حکومت بناکر رشوت خوری اور بد انتظامی کا طوفان کھڑا کریں؟ کیا جہاں کسی کی جان سلامت نہ ہو، حق اور انصاف نہ ملتا ہو اور زندگی کی مشکلات نے جینا حرام کردیا ہو وہاں بے یارو مددگار عوام کو یہ بتانے میں کون سی تسلی ملے گی کہ صوبائی خومختاری اور اٹھارویں ترمیم ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں