بنوری ٹائون کے بانی مولانا یوسف بنوری کی صاحبزادی انتقال کر گئیں

بنوری ٹائون کے بانی مولانا یوسف بنوری کی صاحبزادی انتقال کر گئیں

جامعۃ العلوم الاسلامیہ بنوری ٹاؤن کے بانی اور عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے سابق امیر مولانا محمد یوسف بنوریؒ کی صاحبزادی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جامعۃ العلوم الاسلامیہ بنوری ٹاؤن کے بانی اور عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے سابق امیر مولانا محمد یوسف بنوریؒ کی صاحبزادی اور مولانا مفتی احمدالرحمن کی اہلیہ طویل علالت کے بعد اتوار کی شام کراچی میں انتقال کر گئیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ پیر کو دوپہر 2بجے جامعۃ العلوم الاسلامیہ بنوری ٹاؤن میں ادا کی جائے گی، مرحومہ نے پسماندگان میں 4بیٹے اور 5بیٹیاں سوگوار چھوڑی ہیں۔ دریں اثناء جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری، جامعۃ العلوم الاسلامیہ بنوری ٹاؤن کے مہتمم مولانا ڈاکٹرعبدالرزاق اسکندر ، مولانا انور بدخشانی، مولانا امداد اللہ، دارالعلوم زکریا ساؤتھ افریقا کے مہتمم مولانا شبیر سالوجی، مفتی رضاء الحق، جمعیت علماء برطانیہ کے امیر مفتی محمداسلم، مولانااسماعیل رشیدی، ختم نبوت اکیڈمی لندن کے مولانا سہیل باوا ، مکہ مکرمہ سے پیر طریقت انجینئرعبدالمنان، پاکستان شریعت کونسل کے مولانا زاہد الراشدی، اقراء روضۃ الاطفال ٹرسٹ کراچی کے مولانامفتی مزمل حسین کپاڈیا، مفتی خالد محمود ، مولانا قاری فیض اللہ چترالی، جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم، مفتی ابوہریرہ محی الدین، مولانا ڈاکٹر قاسم محمود، جمعیت علمائے اسلام کے رہنماؤں مولانا عبد الکریم عابد ،مولانا ڈاکٹر نصیر الدین سواتی ،مولانا عمر صادق ،حافظ نعیم الرحمن ،مفتی محمود اکیڈمی کے سربراہ فاروق قریشی ،قطب الدین عابد و دیگر نے صاحبزادہ مولانا عزیزالرحمن رحمانی، مولانا طلحہ رحمانی، مفتی حذیفہ رحمانی اور بنوری خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کیلئے کامل مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں