مشرف کو روکنے کیلئے بھرپورقانونی جنگ لڑی،پرویزرشید

مشرف کو روکنے کیلئے بھرپورقانونی جنگ لڑی،پرویزرشید

حکومت بہت کچھ کرناچاہتی ہے لیکن ماضی کے گڑے مُردے اکھاڑنامناسب نہیں ہوگا

اسلام آباد (مانیٹرنگ سیل) وزیراطلاعات سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ حکومت نے سابق صدر پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے سے روکنے کیلئے بھرپورقانونی جنگ لڑی ہے ۔برطانوی خبررساں ادارے سے گفتگو میں انکا کہنا تھا کہ مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کامقدمہ2سال سے سپریم کورٹ میں چل رہا تھا جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ حکومت نے عدالت کے سامنے اپنا موقف بھرپوراندازمیں پیش کیا، حکومت کے وکیل نے کھلی عدالت میں سب کے سامنے یہ مقدمہ لڑا، لہٰذا یہ تاثر دینا سراسرغلط ہے کہ حکومت کی جانب سے کوئی نرمی دکھائی گئی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پرویز مشرف کا نام حکومت نے ای سی ایل سے نہیں نکالا بلکہ یہ طویل عدالتی کارروائی کا نتیجہ ہے ، جبکہ بہت سے ایسی چیزیں ہیں جو ہم کرنا چاہتے ہیں ، لیکن فی الحال ماضی کے گڑے مُردے اکھاڑنا مناسب نہیں ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں