چوہے پھرپشاورپرحملہ آور،ایک روز میں 22افرادکو کاٹ لیا

 چوہے پھرپشاورپرحملہ آور،ایک  روز میں 22افرادکو کاٹ لیا

پشاور میں خونخوار چوہوں کے پے در پے حملوں کے بعد صوبائی حکومت کو آخر کار ہوش آ ہی گیا

پشاور (دنیا نیوز،ایجنسیاں )پشاور میں خونخوار چوہوں کے پے در پے حملوں کے بعد صوبائی حکومت کو آخر کار ہوش آ ہی گیا، صوبائی وزیر شاہ فرمان رانا ثناء اللہ کے چوہوں کے معاملے کا مذاق اڑانے پر برس پڑے ، کہتے ہیں یہ عوامی مسئلہ ہے ، سیاستدان اسے مذاق میں لینے کے بجائے سنجیدگی سے متحد ہو جائیں۔شاہ فرمان نے چوہوں کے معاملے کو سنجیدہ مسئلہ قرار دیتے ہوئے نہ صرف صوبائی اور وفاقی حکومتوں سے مل کر کام کرنے کا مطالبہ کیا ہے بلکہ سیاستدانوں کو بھی اس معاملے پر متحد ہونے کا کہا۔دوسری جانب لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ریکارڈ کے مطابق گزشتہ روز چوہوں کے کاٹنے سے متاثرہ 22 افراد کو ہسپتال لایا گیا۔صرف لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ریکارڈ کے مطابق رواں ماہ 374 افراد کو چوہوں نے کاٹا۔ چوہے

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں