پشاور میں تصادم ،فائرنگ سے دو خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق
لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل، واقعہ پرانی خاندانی دشمنی کا نتیجہ ہے ،پولیس
پشاور (آن لائن) پشاور کے علاقے علی خیل میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے دو خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق ہو گئے ، پولیس کے مطابق واقعہ پرانی خاندانی دشمنی کا نتیجہ ہے ۔تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز پشاور کے نواحی علاقے علی خیل میں دو گروپوں میں خاندانی دشمنی کے باعث تصادم ہو گیا ،اس دوران دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت پانچ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے ، واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ا سپتال منتقل کر د یا ۔