پنجاب گروپ آف کالجرمیں داخلہ کیلئے طلبا کی قطاریں
میٹرک نتائج کے بعدکثیر طلبا نے 100شہروں میں پنجاب کالجزکارخ کرلیا پنجاب کالجز اولین ترجیح،یہاں اساتذہ صلاحیتوں کے نکھارپرتوجہ دیتے ہیں:طلبا
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹرسے )پنجاب گروپ آف کالجز میں داخلے کیلئے طلبا کی قطاریں لگ گئیں۔پنجاب بھر کے تمام بورڈز میں سال2016ئکے میٹرک امتحانات کے نتائج کے بعدطلبا کی ایک کثیر تعداد نے انٹر میڈیٹ میں داخلوں کیلئے ملک بھرکے 100 شہروں میں موجود پنجاب کالج کیمپسز کا رخ کیااور داخلہ فارمز کے حصول کیلئے لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں، ہر سال کی طرح رواں سال بھی میٹرک میں اے پلس اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنیوالے طلبا سرکاری تعلیمی اداروں کے بجائے پنجاب گروپ آف کالجز کو ترجیح دے رہے ہیں،کیونکہ پنجاب کالجزکے انٹر میڈیٹ میں پوزیشن حاصل کرنیوالوں کی تعداد دن بدن بڑھتی جارہی ہے ،اس وقت پنجاب کے علاوہ دوسرے صوبوں میں پھیلتا ہوا پنجاب گروپ آف کالجز کا نیٹ ورک اور معیارِ تعلیم طلبا کو اپنی طرف راغب کررہا ہے ،طلبہ وطالبات اور انکے والدین کاکہناتھاکہ پنجاب کالج میں داخلہ کواوّلین ترجیح دینے کی وجہ انکا پنجاب کالج کے اعلیٰ تعلیمی معیار پر بھرپوراعتماد اور انٹرمیڈیٹ نتائج 2015ئمیں پنجاب بورڈز اورفیڈرل بورڈ میں150پوزیشنزکا حصول ہے ،اسکے علاوہ انٹرمیڈیٹ امتحانات ہرسال پوزیشن ہولڈرز کی بڑھتی ہوئی تعداداس بات کی عکاس ہے کہ یہاں اساتذہ طلبا کی صلا حیتوں میں نکھار پر خصوصی توجہ دیتے ہیں،جبکہ نصابی، ہم نصابی اور غیر نصابی سر گرمیاں بھی طلبا کو ٹیلنٹ کے اظہار کا موقع دیتی ہیں۔طلبا اوروالدین کے نزدیک معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے پنجاب کالج کاطریقہ کاربہترین ہے اور یہی وجہ ہے کہ معیاری تعلیم کے حصول کیلئے طلبا اور والدین پنجاب کالجز کو ہی فوقیت دیتے ہیں۔ طلبہ،قطاریں