ایم کیو ایم کراچی کی تباہی و بربادی کی ذمہ دار ہے ، سرا ج الحق
امیر جماعت اسلامی کی زیر صدارت اجلاس، لیاقت بلوچ، اسداللہ بھٹو و دیگر کی شرکت
کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اس شہر کی تباہی و بربادی کی ذمہ دار ہے اور اس نے یہاں کی سیاسی، معاشی و سماجی زندگی ،بھتہ خوری ، بوری بند لاشوں اور سیاست کو قتل و غارت نقل کلچر سے دو چا رکر کے تباہ و برباد کردیا ہے ،سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی کو جب بھی موقع ملے گا ہم شہر کو تعمیر و ترقی اور خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کریں گے ۔ سینیٹر سراج الحق کی زیر صدارت ادارہ نور حق میں جماعت اسلامی کے مرکزی وصوبائی ذمہ داران اور کراچی کے رہنمائوں کا ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کراچی کے حالات اور موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور متعدد تجاویز اور آرائکی روشنی میں آئندہ کی حکمت عملی اور کردار کے حوالے سے اہم فیصلے تجویز کیے گئے ۔ اجلاس میں جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری لیاقت بلوچ ، اسد اللہ بھٹو ، راشد نسیم ، میاں محمد اسلم ، محمد اصغر ، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی ، محمد حسین محنتی، ممتاز سہتو، حافظ نعیم الرحمن اور دیگر نے شرکت کی۔