کراچی: وزیراعلیٰ بلوچستان کا پی ایف فیصل ائر بیس کا دورہ

کراچی: وزیراعلیٰ بلوچستان کا پی ایف فیصل ائر بیس کا دورہ

وزیر صنعت سندھ منظور وسان نے ثنا اللہ زہری کا استقبال کیا،دونوں رہنماؤں کی ملاقات

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری جمعرات کو کراچی پی ایف فیصل ائر بیس پہنچے ،جہاں ان کا استقبال سندھ حکومت کی جانب سے صوبائی وزیر صنعت منظور حسین وسان نے کیا۔ صوبائی وزیر منظور وسان نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات بھی کی ۔ دونوں رہنماؤں میں سندھ اور بلوچستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری اور منظور وسان کے درمیاں سندھ بلوچستان بارڈر کی سیکیورٹی صورتحال اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے دونوں صوبوں کے ملکر کام کرنے پر بھی گفتگو کی گئی۔ منظور وسان نے وزیراعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری سے ملاقات میں کہا کہ سندھ اور بلوچستان میں دہشتگردی کی روک تھام کے لیے ملکر کام کریں گے اور دونوں صوبوں کے عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائیگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں