عوام کیلئے 3 دن سڑک بند رکھنا کسی حکومت کا اختیار نہیں , تہمینہ درانی
مشیر ہو تی تو نوازشریف کو مشورہ دیتی کہ مخلص بھائی کو امتحان میں نہ ڈالیں ،قوم سے خطاب کر لیں شہباز شریف نے 9سال میں ایک دن آرام نہیں کیا ،محنت سے نیک نامی کمائی وہ شاہی خاندان کے سیاستدان نہیں نوازشر یف نے پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کا مو قع گنوادیا ، اپنے نابالغ مشیروں کو فارغ کر یں :ٹویٹس
اسلام آباد(دنیا رپورٹ،نیوز ایجنسیاں)وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ نواز شریف کو مشورہ دیتی ہوں کہ وہ اپنے مخلص بھائی اور وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو مشکل میں نہ ڈالیں۔ تہمینہ درانی کا کہنا تھا کہ اگر مجھ سے مشورہ لیا جاتا تو میں نوازشریف کو مخلص بھائی شہباز شریف کو بطور وزیر اعلیٰ مشکل میں ڈالنے کے بجائے قوم سے خطاب کا کہتی ۔ہم نے شہباز شریف کو اس متصادم صورتحال میں ڈال کر سنگدلی کا مظاہرہ کیا ۔ شہباز شریف کو سابق وزیراعظم نواز شریف کی استقبالیہ ریلی کیلئے تعاون اور تحفظ کی ذمہ داری چھوڑ دینی چاہیے تھی۔ انہوں نے سابق وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے مشیرنادان، آپ کی بھلائی اور کردار کے بارے بصیرت سے محروم ہیں،پاکستانی ایک پیچیدہ قوم ہے جو یہ نہیں جانتے ۔ انہوں نے کہا نوازشریف نے پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کا موقع گنوا دیا ہے ۔ٹی وی کے مطابق میں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ناکام ہو سکتے ہیں اگر ریلی چھوٹی رہتی ہے ،نہیں نہیں میرا مطلب ہے کہ شہبازشریف پر اس کا بوجھ نہیں ڈالنا چاہیے کیونکہ بطور وزیراعلیٰ یہ ان کی اتھارٹی سے متصادم ہے ۔شہباز شریف نے 9سال میں ایک دن آرام نہیں کیا،اگرچہ ان کا کام تواتر سے متاثرہوا،اس کے باوجود انہوں نے اپنی محنت سے عزت کمائی ،شہباز شریف اب خاندانی سیاستدان نہیں رہے ۔میں نوازشریف کیلئے دعاگو ہوں کہ وہ گھر خیریت سے پہنچیں اور اپنے تما م مشیران کو برطرف کریں ۔کسی بھی حکومت کوعام آدمی کیلئے 3دنوں تک مصروف شاہراہ کو بند کرنے کا اختیار نہیں ،اس پر میں صرف معذرت کر سکتی ہوں۔شریف فیملی میں درا ڑنہیں ،میرا ماضی گواہ ہے میں آزادی سے بولتی ہوں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments