یوم آزادی ،پاک فضائیہ کا ائر شو ، جنگی جہازوں کی ریہرسل

 یوم آزادی ،پاک فضائیہ کا ائر شو ، جنگی جہازوں کی ریہرسل

ائر شوکل ایف 9پارک میں ہوگا ، ایف16،جے ایف 17،دیگر طیارے حصہ لینگے

اسلام آباد(آن لائن) یوم آزادی کے موقع پر پاک فضائیہ کے ائر شو کیلئے وفاقی دارالحکومت کی فضائوں میں جنگی جہازوں کی ریہرسل پروازیں کی گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق یوم آزادی کے موقع پر پاک فضائیہ کے ائر شو کی تیاریوں کے سلسلے میں اسلام آباد کی فضائوں میں جنگی جہازوں کی ریہرسل پروازیں کی جارہی ہیں۔پاک فضائیہ کا ائر شو چودہ اگست کو ایف نائن پارک میں دوپہر ایک بجے ہوگا جس میں ایف سولہ، جے ایف 17 اور فضائی بیڑے میں شامل دیگر طیارے حصہ لیں گے جبکہ پہلی مرتبہ اگسٹا ہیلی کاپٹر کی رونمائی بھی کی جائے گی۔ ائر شو میں مسلح افواج کے کمانڈوز فری فال جمپنگ کا مظاہرہ کریں گے ۔ ترکی، سعودی عرب کے طیارے بھی یوم آزادی ائر شو کا حصہ ہیں اور دونوں دوست ممالک کی ایروبیٹک ٹیمیں زبردست فضائی مظاہرہ پیش کریں گی۔یوم آزادی پر پاک فضائیہ کا ائر شو کراچی سی ویو پر بھی دوپہر اڑھائی بجے ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں