نوشہروفیروز، زیادتی کے بعد ملزمان بیہوش بچے کو پھینک کر فرار

نوشہروفیروز، زیادتی کے بعد ملزمان بیہوش بچے کو پھینک کر فرار

مٹھیا نی کے12سالہ عمران چھجڑوکااغوا،3ملزمان رات بھرہوس کانشانہ بنا تے رہے ملزمان بااثر ہیں، پولیس ان کیخلاف کارروائی سے گریز کر رہی ہے ، بچے کے والد کا الزام

نوشہروفیروز (نامہ نگار) مٹھیانی کے رہائشی12 سالہ بچے عمران چھجڑو کو اغوا کرنے کے بعد 3ملزمان رات بھر اُس کے ساتھ زیادتی کرتے رہے ، صبح ہوتے ہی ملزمان اُسے بے ہوشی کی حالت میں سڑک کے کنارے پھینک کر فرار ہو گئے ۔ عمران چھجڑو کے والد نے الزام عائد کیا کہ ملزمان بااثر افراد ہیں، اسی لیے پولیس ان کے خلاف کارروائی سے گریز کر رہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق علاقے کے مکینوں نے نیو جتوئی لنک روڈ پر عمران چھجڑو کو بے ہوشی کی حالت میں دیکھ کر متاثرہ خاندان کو اطلاع دی۔ ہوش میں آنے کے بعد متاثرہ نوجوان نے مٹھیانی پولیس کو اپنے ساتھ ہونے والی بدسلوکی کے بارے میں بتایا۔ پولیس نے شکایت تو درج کر لی لیکن ملزمان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔ ملزمان کو گرفتار نہ کرنے کے خلاف متاثرہ خاندان نے شدید احتجاج کیا۔ متاثرہ عمران چھجڑو نے بتایا کہ گزشتہ رات ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور لیاقت مگسی مجھے اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے گیا، وہاں لیاقت مگسی اور دو نامعلوم افراد نے مجھے نشہ آور مشروب پلانے کے بعد رات بھر اپنی ہوس کا نشانہ بنایا اور صبح ہوتے ہی مجھے لنک روڈ پر پھینک کر فرار ہو گئے ۔متاثرہ لڑکے کے والد محمد چھٹل چھجڑو نے کہا کہ ملزمان با اثر افراد ہیں، اس لیے مٹھیانی پولیس اور فرید ڈیرو پولیس حدود کا تنازع شروع کر کے ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے سے گریز کر رہی ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ملزمان کے خلاف کارروائی کر کے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں