ای سی ایل کیا ہے .......؟
خروج کنٹرول فہرست یا ای سی ایل ( Exit Control List یا ECL) یہ حکوت پاکستان کا ایک خارجہ سرحدی نظام ہے
(مانیٹرنگ سیل ) خروج کنٹرول فہرست یا ای سی ایل ( Exit Control List یا ECL) یہ حکوت پاکستان کا ایک خارجہ سرحدی نظام ہے ۔ اس فہرست میں جس شخص کا نام ڈالا جاتا ہے وہ ملک سے باہر نہیں جاسکتا۔ آئین پاکستان میں اس قانون کا بل 1981میں پاس کرایا گیا جس کے مطابق وفاقی حکومت کو یہ اختیار ہے کہ وہ ہر اس شخص کو ملک سے باہر جانے نہ دے جو سنگین جرائم میں ملو ث ہو ۔ جس کی تفصیل یہ ہے وہ شخص جو کرپشن میں ملوث ہو یا جس نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا ہو ۔ وہ حکومتی عاملین جنہوں نے حکومتی فنڈز میں گھپلا کیا ہو ۔ وہ مجرمان جو دہشت گردی یا سنگین جرائم میں ملوث ہوں ۔ان لوگوں کا نام جن کو عدالت عظمیٰ یا عدالت عالیہ یا کسی اور عدالت نے ملک سے باہر جانے سے روکا ہو۔اس کے علاوہ اور وجوہات بھی ہوسکتی ہیں سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر کے مطابق ٹھوس شواہد نہ ہوں تو نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا جاتا ، نیب نے خط میں وجوہات نہیں لکھیں وجوہات یہی ہوتی ہیں کہ ملزم واپس نہیں آئیں گے ۔