سی پیک کیلئے چین کے بلوچ عسکریت پسندوں سے مذاکرات

سی پیک کیلئے چین کے بلوچ عسکریت پسندوں سے مذاکرات

منصوبے کومحفوظ بنانے کے لئے بیجنگ کا گزشتہ پانچ سال سے ان سے رابطہ ہے پاکستان کو ان مذاکرات کاعلم نہیں تاہم حکام نے خیر مقدم کیا، برطانوی اخبار

لند ن (نیوزایجنسیاں)بر طا نو ی اخبا ر فنانشل ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک)کے تحت 60 ارب ڈالر مالیت کے منصوبوں کو محفوظ بنانے کیلئے چین 5 سال سے بلوچ عسکریت پسندوں سے خاموش مذاکرات کررہا ہے ۔رپورٹ کے مطابق مذاکرات سے متعلق معلومات رکھنے والے تین افراد نے بتایا کہ بیجنگ بلوچ عسکریت پسندوں سے براہ راست رابطے میں ہے ۔اس بارے میں ایک پاکستانی اہلکار نے بتایا کہ اس معاملے میں چین نے خاموشی سے بڑی کامیابی حاصل کی ہے ، اگرچہ کچھ علیحدگی پسندوں نے حملہ کرنے کی کوشش کی لیکن وہ کوئی طاقتور اثر نہیں دکھا سکے ۔اخبار کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اگر چہ پاکستان کو ان مذاکرات کے بارے میں معلومات نہیں لیکن پاکستانی حکام کی جانب سے ان مذاکرات کا خیر مقدم کیا گیا ہے ۔پاکستانی حکام کا کہناہے کہ اگر بلوچستان میں امن قائم ہوتا ہے تو آخر میں اس کا فائدہ دونوں کو ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں