سی پیک روٹ پر25ٹراما سینٹر ، اسپتال تعمیر کرنے کافیصلہ
بلوچستان میں سب سے زیادہ8ٹراما سینٹر، 250 بیڈزکے 3اسپتال بنائے جائیں گے صوبائی حکومتوں کو ٹراما سینٹر ،اسپتالوں کیلئے موزوں جگہوں کاانتخاب کرنے کی ہدایت
اسلام آباد(ایس ایم زمان)وفاقی حکومت نے دہشت گردی کے خطرات اور حادثات کے پیش نظر پاکستان، چین اقتصادی راہداری روٹ اور قریبی شہروں میں 25 ٹراما سینٹرا ور ہسپتال تعمیر کرنے کافیصلہ کیا ہے ۔ بلوچستان میں سب سے زیادہ 8ٹراما سینٹر اور 250بستروں کے تین ہسپتال تعمیر کیے جائیں گے ۔ خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور پنجاب کے اقتصادی راہداری روٹ پر دیگر ٹراما سینٹر تعمیر کیے جائیں گے ۔ سی پیک روٹ پر ٹراما سینٹر زمیں ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے جدید مشینری ، آلات نصب اور آپریشن تھیٹرز تعمیر کیے جائیں گے ۔ وفاقی حکومت نے پنجاب ،خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان حکومت کو ٹراما سینٹر زاور ہسپتال تعمیر کرنے کیلئے موزوں جگہوں کاانتخاب کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔ وفاقی حکومت نے خضدار ، تربت اور لورالائی کے ڈسٹرکٹ ہسپتالوں کو جدید ہسپتالوں میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔