نواز ، شہباز حساب کیلئے بیٹھے تو میرا قرض انکی طرف نکلے گا:نثار

 نواز ، شہباز حساب کیلئے بیٹھے تو میرا قرض انکی طرف نکلے گا:نثار

چیونٹی نمالوگ مجھے سیاست سکھانے نکلے ، سوالات پرپریس کانفرنس چھوڑ کرچلے گئے

واہ کینٹ (نمائندہ دنیا،آئی این پی)سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ اگر نواز شریف اور شہباز شریف بھی حساب کے لئے میرے ساتھ بیٹھیں تو میرا قرض ان کی طرف نکلے گا، آج چیونٹیوں کے بھی پر نکل آئے ہیں اور کچھ چیونٹی نما لوگ مجھے سیاست سکھانے نکلے ہیں،میڈیا میں اس لئے کم آتا ہوں کہ پارٹی کے ساتھ میرا مسئلہ چل رہا ہے ، اس وقت مشکل تر ین حالات ہیں اورملک کی کسی کو فکر نہیں ،جب سول ملٹری تنازع ہوا میں فرنٹ لائن میں ہوتا تھا،اس باربھی مشکل وقت میں پارٹی قیادت کو اچھا مشورہ دیا ،میں سب سے پہلے مسلمان ،اس کے بعد پاکستانی ،پھر سیاست دان ہوں، سیاست میں مسلم لیگ نون کی ایک ایک اینٹ میں نے رکھی،ٹیکسلا کے لوگو یاد رکھنا میرے کردار سے آپ کو شرمندگی نہیں ہو گی سیاست عزت کے لیے کرتا ہوں، واہ میں جنرل ہسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثارنے کہا کہ اگر نواز شریف اور شہباز شریف بھی حساب کے لئے میرے ساتھ بیٹھیں تو میرا قرض ان کی طرف نکلے گا، اگر نواز شریف کو میری پارٹی سے 34 سالہ وفاداری کا احساس اب نہیں تو پھر کبھی نہیں ہو گا،نواز شریف جو لڑائی لڑ رہے ہیں پارٹی کارکنوں کو بھی بتائیں یہ کس حد تک جائے گی ، اپنے دونوں انتخابی حلقوں میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ہیں،واہ میں 500بستروں کا جنرل ہسپتال علاقہ کے عوام کیلئے تحفہ ہے ۔ بعدازاں گفتگو کے دوران چوہدری نثار نے کہا کہ تحریک انصاف میں شمولیت سے متعلق خبروں کی وضاحت کر چکا ہوں، اس وقت ہسپتال کا افتتاح کر رہا ہوں لہٰذ اس کے بارے میں ہی بات کی جائے تو اچھا ہو گا، تاہم صحافیوں کی جانب سے باربارسیاسی سوالات کرنے پرچوہدری نثارناراض ہوکرپریس کانفرنس چھوڑ کرچلے گئے ۔ چوہدری نثار

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں