پنجاب میں پیپلزپارٹی کے لئے امیدوار نایاب

پنجاب میں پیپلزپارٹی  کے لئے امیدوار نایاب

پنجاب میں آئندہ عام انتخابات کیلئے پیپلزپارٹی کو امیدوار تلاش کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا

لاہور ( یاسین ملک ) ۔ذرائع کے مطابق گزشتہ الیکشن کے دوران بھی پیپلزپارٹی کو متعدد نشستوں کے لئے امیدوار نہیں مل سکے تھے ،متعدد ٹکٹ ہو لڈرز اورارکان اسمبلی پارٹی کو خیر باد کہہ کر تحریک انصاف اور کچھ مسلم لیگ ن میں جا چکے ہیں۔بڑے بڑے نام الیکشن میں حصہ لینے کے خواہاں نہیں جس کے باعث پارٹی کو نا صرف متعدد حلقوں میں امیدوار نہیں مل سکیں گے بلکہ متعدد حلقوں میں عام کارکنوں کو ٹکٹ دے کرمحض خانہ پری سے ہی کام چلانا پڑے گا۔ امتیاز صفد ر وڑائچ ،نذز محمد گوندل ،طارق تارڑ ، فردوس عاشق اعوان ، صمصام بخاری، عامر ڈوگر ،سردار بہادر خان ، ملک نیاز احمد ، ڈاکٹر مظہر اقبال ، راجہ ریاض ، راؤ فیصل رؤف ، لالہ شکیل ، محمد ارقم خان ، طاہر محمود ہندلی ،اشرف سوہنا، محمد شفیق آرائیں ، اصغر گجر، ملک عبدالمجید آرائیں، کرامت کھوکھر ، اعجاز ڈیال ، سینیٹر بابر اعوان ، فواد چودھری ، پنجاب اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سردارشہاب الدین بھی تحریک انصاف میں شامل ہو چکے ہیں ۔جبکہ راناقاسم نون ، مرزا ناصربیگ ،رانا فراز نون ، عارف نسیم کشمیری ، حاجی امداد، اختر ملک ، رانا سہیل نون اور اظہر حسین خان مسلم لیگ ن میں شامل ہو چکے ہیں ۔ پیپلزپارٹی کو این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں بھی امیدوارکی تلاش میں مشکلات کا سامنا کرناپڑا تھا ۔بلاول نے اعتزاز احسن کو پھر قمر زماں کائرہ اور عزیز الرحمان چن کو ضمنی الیکشن لڑنے کا کہامگر انہوں نے انکار کر دیا پھر فیصل میر کو امیدوار بننا پڑا تھا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں