ایک کروڑ پاکستانی بیرون ملک کام کررہے ہیں،وزارت خارجہ

ایک کروڑ پاکستانی بیرون ملک کام کررہے ہیں،وزارت خارجہ

گرینڈحیات ہوٹل کاایک پورافلورغیرملکی سفارتخانے کے پاس ہے،اجلاس میںانکشاف

اسلام آباد (آئی این پی ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز و انسانی حقوق میں بریفنگ دیتے ہوئے وزارت خارجہ کے اسپیشل سیکرٹری نے بتایا کہ بیرون ممالک اس وقت ایک کروڑ پاکستانی کام کر رہے ہیں، اس وقت صرف سعودی عرب میں 35لاکھ افراد مقیم ہیں، جن میں سے تین ہزار سے زائد مختلف جرائم میں قید بھی ہیں جن میں سے 1800افراد کو قانونی امداد مہیا کی گئی دنیا بھر میں اس وقت 32ہزار پاکستانیوں کو فارن آفس نے قانونی معاونت فراہم کی ، قائمہ کمیٹی میں انکشاف کیا گیا کہ گرینڈ حیات ہوٹل کا ایک فلور غیر قانونی طور پر سفارت خانے کے پاس ہے جو کہ حساس علاقے میں بلڈنگ سکیورٹی رسک ہے قائمہ کمیٹی نے گرینڈ حیات ہوٹل کے رہائشی فلور کو ادائیگی کرنے کی سفارش کر دی ،قائمہ کمیٹی اوورسیز کا اجلاس میر عامر علی خان مگسی کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا ، کمیٹی میں گرینڈ حیات ہوٹل کے بارے میں ایف آئی اے اسلام آباد کے حکام نے بتایا کہ گرینڈ حیات ہوٹل میں کرپشن کے ثبوت نہیں ملے لاہور ایف آئی اے نے ہوٹل کی جگہ کو اسلام آباد زون فور میں شمار کیا جبکہ وہ زون تھری میں ہے ، الزام انتظامی نوعیت کے ہیں ،اس موقع پر رکن کمیٹی عالیہ کامران نے انکشاف کیا کہ ہوٹل کا ایک پورا فلور غیر قانونی طور پر ایک غیر ملکی سفارت خانے کو دیا گیاہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں