وفاقی بجٹ ایڈہاک ریلیف:کس کی تنخواہ میں کتنا اضافہ؟

وفاقی بجٹ ایڈہاک ریلیف:کس کی تنخواہ میں کتنا اضافہ؟

گریڈ 1کی کم ازکم ماہانہ تنخواہ 913روپے کے اضافے کیساتھ 10043ہو جائیگی گریڈ 22کی زیادہ سے زیادہ تنخواہ 181016 روپے ہو جائیگی ،یکم جولائی سے نفاذ

اسلام آباد (رپورٹنگ ٹیم)وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد ایڈہاک ریلیف کا اعلان کیا ہے ، یہ اضافہ رننگ بیسک پے پر دیا گیا ہے جو یکم جولائی 2018 سے نافذالعمل ہو گا۔ 10 فیصد ایڈہاک ریلیف کے اضافے کے بعد گریڈ 1 کی کم ازکم ماہانہ تنخواہ 913 روپے کے اضافے کے ساتھ 9130 روپے سے بڑھ کر 10043 ہو جائے گی جبکہ زیادہ سے زیادہ تنخواہ 1783روپے کے اضافے کے ساتھ 17830 روپے سے بڑھ کر 19613 روپے ہو جائے گی۔ گریڈ 2 کی کم از کم تنخواہ 931 روپے کے اضافے کے ساتھ 9310 روپے سے بڑھ کر 10241 روپے اور زیادہ سے زیادہ تنخواہ 1921 روپے کے اضافے کے ساتھ 19210 روپے سے بڑھ کر 21131 روپے ہو جائے گی۔ گریڈ 3 کی کم از کم تنخواہ 961 روپے کے اضافے کیساتھ 9610 روپے سے بڑھ کر 10571 روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ تنخواہ 2131 روپے کے اضافے کے ساتھ 21310 روپے سے بڑھ کر 23441 روپے ہو جائے گی۔گریڈ 4 کی کم از کم تنخواہ 990 روپے کے اضافے کے ساتھ 9900 روپے سے بڑھ کر 10890 روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ تنخواہ 2310 روپے کے اضافے کے ساتھ 23100 روپے سے بڑھ کر 25410 روپے ہو جائے گی۔ گریڈ 5 کی تنخواہ 1026 روپے کے اضافے کیساتھ 10260 روپے سے بڑھ کر 11286 روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ تنخواہ 2526 روپے کے اضافے کے ساتھ 25260 روپے سے بڑھ کر 27786 روپے ہو جائے گی۔ گریڈ 6 کی کم از کم تنخواہ 1062 روپے کے اضافے سے 11682 روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ تنخواہ 2742 روپے کے اضافے کیساتھ 27420 روپے سے بڑھ کر 30162 روپے ہو جائے گی۔ گریڈ 7 کی کم از تنخواہ 1099 روپے کے اضافے کے ساتھ 10990 روپے سے بڑھ کر 12089 اور زیادہ سے زیادہ تنخواہ 2929 روپے کے اضافے کے ساتھ 29290 روپے سے بڑھ کر 32219 روپے ہو جائے گی۔گریڈ 8 کی کم از کم تنخواہ 1138 روپے کے اضافے کے ساتھ 11380 روپے سے بڑھ کر 12518 روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ تنخواہ 3148 روپے کے اضافے کے ساتھ 31480 روپے سے بڑھ کر 34628 روپے ہو جائے گی۔گریڈ 9 کی کم ازکم تنخواہ 1177 روپے کے اضافے کے ساتھ 11770 روپے سے بڑھ کر 12947 روپے اور زیادہ سے زیادہ تنخواہ 3367 روپے کے اضافے کے ساتھ 33670 روپے سے بڑھ کر 37037 روپے ہو جائے گی۔ گریڈ 10 کی کم از کم تنخواہ 1216 روپے کے اضافے سے 12160 روپے سے بڑھ کر 13376 روپے ہو جائے گی جبکہ زیادہ سے زیادہ تنخواہ 3616 روپے کے اضافے کے ساتھ 36160 روپے سے بڑھ کر 39776 روپے ہو جائے گی۔گریڈ 11 کی کم از کم تنخواہ 1257 روپے کے اضافے سے 12570 روپے سے بڑھ کر 13827 روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ تنخواہ 3897 روپے کے اضافے سے 38970 روپے سے بڑھ کر 42867 روپے ہو جائے گی۔گریڈ 12 کی کم از کم تنخواہ 1332 روپے کے اضافے سے 13320 روپے سے بڑھ کر 14652 روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ تنخواہ 4212 روپے کے اضافے سے 42120 روپے سے بڑھ کر 46332 روپے ہو جائے گی۔گریڈ 13 کی کم از کم تنخواہ 1426 روپے کے اضافے سے 14260 روپے سے بڑھ کر 15668 روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ تنخواہ 4576 روپے کے اضافے سے 45760 روپے سے بڑھ کر 50336 روپے ہو جائے گی۔ گریڈ 14 کی کم از کم تنخواہ 1518 روپے کے اضافے سے 15180 روپے سے بڑھ کر 16698 روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ تنخواہ 5028 روپے کے اضافے سے 50280 روپے سے بڑھ کر 55308 روپے ہو جائے گی۔گریڈ 15 کی کم از کم تنخواہ 1612 روپے کے اضافے سے 16120 روپے سے بڑھ کر 17732 روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ تنخواہ 5602 روپے کے اضافے سے 56020 سے بڑھ کر 61622 روپے ہو جائے گی۔ گریڈ 16 کی کم از کم تنخواہ 1891 روپے کے اضافے سے 18910 روپے سے بڑھ کر 20801 روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ تنخواہ 6458 روپے کے اضافے سے 64580 روپے سے بڑھ کر 71038 روپے ہو جائے گی۔گریڈ 17کی کم از کم تنخواہ 3037 روپے کے اضافے سے 30370 روپے سے بڑھ کر 33407 روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ تنخواہ 7637روپے کے اضافے سے 76370 روپے سے بڑھ کر 84007 روپے ہو جائے گی۔ گریڈ 18 کی کم از کم تنخواہ 3835 روپے کے اضافے سے 38350 روپے سے بڑھ کر 42185 روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ تنخواہ 9575 روپے کے اضافے سے 95750 روپے سے بڑھ کر 105325 روپے ہو جائے گی۔ گریڈ 19 کی کم از کم تنخواہ 5921 روپے کے اضافے سے 59210 سے بڑھ کر 65131 روپے ہو جائے گی جبکہ زیادہ سے زیادہ تنخواہ 12021 روپے کے اضافے سے 120210 سے بڑھ کر 132231 روپے ہو جائے گی۔گریڈ 20 کی کم از کم تنخواہ 6909 روپے کے اضافے سے 69090 روپے سے بڑھ کر 75999 ہو جائے گی جبکہ زیادہ سے زیادہ تنخواہ 13223 روپے کے اضافے سے 132230 سے بڑھ کر 145453 روپے ہو جائے گی۔ گریڈ 21 کی کم از کم تنخواہ 7672 روپے کے اضافے سے 76720 روپے سے بڑھ کر 84392 روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ تنخواہ 14672 روپے کے اضافے سے 146720 سے بڑھ کر 161392 روپے ہو جائے گی جبکہ گریڈ 22 کی کم از کم تنخواہ 8232 روپے کے اضافے سے 82320 روپے سے بڑھ کر 90552 اور زیادہ سے زیادہ تنخواہ 16456 روپے کے اضافے سے 164560 روپے سے بڑھ کر 181016 روپے ہو جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں