چوہدری نثار کا این اے 63 سے بھی الیکشن لڑنے کا فیصلہ

چوہدری نثار کا این اے 63 سے بھی الیکشن لڑنے کا فیصلہ

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 63سے بھی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا

ٹیکسلا (این این آئی) جس کا باضابطہ اعلان وہ آئندہ چند روز میں ٹیکسلا اورواہ کینٹ کے دورہ کے دوران کریں گے ،سابق وزیرداخلہ کی زیر صدارت حلقہ این اے 63سے مسلم لیگ (ن) کے کونسلرز،ناظمین اور نائب ناظمین سمیت پارٹی عہدیداروں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی حاجی عمر فاروق بھی شریک ہوئے ،اس موقع پر شرکاء نے چوہدری نثار کو حلقہ این اے 63میں اپنی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی اور آئندہ الیکشن کے حوالے سے جاری عوامی رابطہ مہم سے بھی آگاہ کیا ،اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ آئندہ چند روز میں چوہدری نثار واہ کینٹ اور ٹیکسلا کا دورہ کریں گے جہاں وہ باضابطہ طور پر مذکورہ حلقے سے الیکشن لڑنے کا اعلان کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں