انتخابات 2018، ان مٹ سیاہی استعمال کرنے کا فیصلہ
چاروں صوبوں سے پولنگ اسٹیشنز اور پولنگ بوتھ کا ڈیٹا 21مئی تک طلب
اسلام آباد(وقائع نگار )الیکشن کمیشن نے انتخابات 2018 میں ان مٹ سیاہی استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ جس کے لیے الیکشن کمیشن نے پی سی ایس آئی آرکومطلوبہ مقدارمیں سیاہی تیارکرنے کی ہدایت کردی ہے ۔الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات کیلئے 5لاکھ 59ہزار125 اسٹیمپ پیڈ جب کہ ان مٹ سیاہی کے 4 لاکھ 6 ہزار485 مارکراستعمال ہوں گے ۔ذرائع کے مطابق پنجاب کیلئے کم سے کم 2 لاکھ 30 ہزاران مٹ مارکر، 3 لاکھ 13 ہزاراسٹیمپ پیڈ، سندھ میں 94 ہزار 341 ان مٹ مارکر، 1 لاکھ 32 ہزار 741 اسٹیمپ پیڈ اورخیبرپختونخوا کیلئے 62 ہزار94 جب کہ بلوچستان کیلئے 20 ہزار50 ان مٹ مارکر تیاررکھنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے چاروں صوبوں سے پولنگ اسٹیشنز اور پولنگ بوتھ کا ڈیٹا 21مئی تک طلب کرلیا ہے۔