الیکشن کمیشن نے ویب سائٹ پر انتخابات کی تاریخ 31جولائی ڈال کر ہٹا لی

الیکشن کمیشن نے چپکے سے ویب سائٹ پر انتخابات کی تاریخ 31جولائی ڈال دی ، ذرائع ابلاغ کی نشاند ہی پر چند گھنٹوں بعد ہٹا لی گئی ، الیکشن
اسلام آباد (وقا ئع نگار )الیکشن کمیشن نے چپکے سے ویب سائٹ پر انتخابات کی تاریخ 31جولائی ڈال دی ، ذرائع ابلاغ کی نشاند ہی پر چند گھنٹوں بعد ہٹا لی گئی ، الیکشن کمیشن کے ترجمان الطاف حسین نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ابھی تک آئندہ انتخابات کیلئے حتمی تاریخ کا فیصلہ نہیں کیا گیا، قانو ن میں واضح طو ر پر طریقہ کا رموجود ہے ،صدر مملکت الیکشن کمیشن کی مشاورت سے انتخابات کی تاریخ کااعلان کرینگے ۔ انتخابات کی تاریخ ویب سائٹ پر ڈالے جانے کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں کہ کیسے ویب سائٹ پر کوئی تاریخ ڈالی گئی ہے ۔