وزیراعظم کوتینوں مسلح افواج کے دستے کل شام الوداعی گارڈ آف آنرپیش کرینگے

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند د ستے کل شام الوداعی گارڈ آف آنر پیش کرینگے ، تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک
اسلام آباد( سیاسی رپورٹر )وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند د ستے کل شام الوداعی گارڈ آف آنر پیش کرینگے ، تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور قومی ترانے سے ہوگا، آرمی ،نیوی اور ایئر فورس کے چاق وچوبند دستے عسکری دُھن بجاتے ہوئے سلامی پیش کرینگے ، وزیر اعظم مسلح افواج کے دستوں کا معائنہ بھی کرینگے اور رات 12بجے وزیر اعظم ہاؤس چھوڑ کر اپنی رہائش گاہ ایف سیون تھری منتقل ہو جائیں گے ۔