خیبر پختونخوا حکومت کے بی آر ٹی منصوبے کے انجینئر گوہر خان مستعفی
خیبر پختونخوا حکومت کے بی آر ٹی(بس ریپڈ ٹرانزٹ) منصوبے کے انجینئر گوہر خان مستعفی ہو گئے ۔ استعفے کے متن میں کہا گیا ہے کہ بی آر ٹی میں مقدار اور معیار دونوں ناقص ہیں ۔گوہر خان نے کہا
پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک) کنٹریکٹر نے تا حال کسی قسم کا کوئی شیڈول نہیں دیا ۔ بی آر ٹی میں کئی مقام ایسے ہیں جو کسی وقت بھی منہدم ہو سکتے ہیں ، یہ منصوبہ بڑے جانی و مالی نقصان کا سبب بن سکتا ہے ۔ ڈی جی پی ڈی اے کو تمام کمزوریوں سے آگاہ کر دیا ہے ۔دوسری جانب بی آر ٹی انتظامیہ نے انجینئر گوہر خان کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیدیا ۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گوہر خان کو 2 ہفتے قبل 11 مئی کو ملازمت دی گئی تھی ۔ دو ہفتوں میں بھی وہ 6 دن غائب رہے ، انہیں 28 مئی کو ملازمت سے برخاست کر دیا گیا تھا ۔ ان کو کام کی سمجھ نہیں ،بچوں جیسے الزامات لگا رہے ہیں ۔ گوہر خان مستعفی