پاکستان نے مقامی وسائل سے سیٹلائٹ تیار کرلیا

پاکستان نے مقامی وسائل سے سیٹلائٹ تیار کرلیا

آئندہ ماہ خلا میں چھوڑا جائیگا، 610کلومیٹرکی بلندی پر مدارمیں چکر لگائے گا موسم، ماحول، سائنسی تحقیق میں معاون ہوگا

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک )ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل کا کہنا ہے کہ پاکستان نے مقامی وسائل سے پاک ٹیس ون سیٹلائٹ تیار کرلیا ہے جو آئندہ ماہ جولائی میں خلا میں چھوڑا جائے گا۔دفترِخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیٹلائٹ کا وزن 285 کلوگرام ہے جو ریموٹ سینسنگ کیلئے استعمال ہوگا، سیٹلائٹ زمین کے جغرافیہ، موسم، ماحول اور سائنسی تحقیق میں معاون ثابت ہوگا۔ترجمان کے مطابق سیٹلائٹ 610 کلومیٹرکی بلندی پر مدارمیں چکر لگائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں